تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:1

ایم کیوایم کا مینڈیٹ کوئی نہیں چھین سکتا، حیدر عباس رضوی

جیو نیوز - کراچی......ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کا مینڈیٹ کوئی نہیں چھین سکتا، بلدیاتی انتخابات میں میئر ایم کیوایم کا ہوگا۔

بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کراچی میں ایم کیوایم کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جس قانون کے تحت سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں اس کے تحت منتخب نمائندوں کے پاس اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کا مینڈینٹ کوئی نہیں چھین سکتا، اس لیے ایسا قانون بنایا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اختیار ڈپٹی کمشنر کو دیا گیا ہے۔ کراچی ایسی گائے ہے جس کا دودھ سب پیتے ہیں لیکن چارہ کوئی نہیں ڈالتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.