23 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:11
کوہلو میں ایف سی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 12شرپسند ہلاک
جیو نیوز - کوئٹہ ......بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فرینٹیئرکور اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 12شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے،ملزمان ملزمان ٹارگٹ کلنگ،فورسزپرحملوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
ایف سی ترجمان کےمطابق کوہلو میں فرنٹئیرکور نے حساس اداروں کے ساتھ سرچ آپریشن کیا، اس دوران کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 12شرپسند ہلاک ہوگئے، ہلاک شرپسند، ٹارگٹ کلنگ، فورسزپرحملوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے، ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی تاحال جاری ہے، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت فورسز کے گھیرے میں ہے اور فائرنگ جاری ہے۔