تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:27

خیبرپختونخوا میں این جی اوز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

جیو نیوز - پشاور .....خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئی ڈی پیز اور مختلف کمیونیٹیز کے لئے ریلیف کاکام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی چیک کرنے کےلئے پی ڈی ایم اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کے بعد ہی غیر سرکاری تنظیموں کو مزیدکام کرنے کی اجازت دی جائے گی،پی ڈی ایم اے کے مطابق غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی جانچنے کرنے کےلئے 7 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ہر ٹیم 6 ارکان پر مشتمل ہے، جو مختلف اضلاع میں قدرتی آفات کے متاثرین اور خطرات سے دوچار افرادسے ملاقات کے بعد این جی اوز کی کارکردگی رپورٹ تیار کریگی، حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی این جی اوز کو مزیدکام کی اجازت دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 30 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں کو پی ڈی ایم اے نے این او سیز جاری کررکھی ہیں، یہ اجازت نامے 2015 ءاور 2016 ءکےدوران جاری کئےگئے۔

این او سیز کا دورانیہ 1 سے 6 ماہ کا ہے، یہ غیر سرکاری تنظیمیں صوبے کے 4 اضلاع بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور کرک میں آئی ڈی پیز کےلئے کام کررہی ہیں جبکہ 11 اضلاع میں مختلف کمیونیٹیز کی بحالی میں بھی این جی اوزمصروف ہیں، جن میں سے 12 این جی اوز کےاجازت ناموں میں رواں سال توسیع کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.