تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:31

ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی ٹیم نظریہ ضرورت کےتحت بھارت سے ہاری، شجاعت

جیو نیوز - لاہور ......مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین نےکرکٹ ٹیم کی بھارت سے ہارپر دلچسپ تبصرہ کیاہے،انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ نظریہ ضرورت کے تحت ہارے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم تخریب کار پارٹی نہیںجبکہ پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے سوا حکومت کےپاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

چوہدری شجاعت کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کوتخریب کار پارٹی کہناغلط ہوگا،ان کےاندرکچھ لوگ تھے،جو غیرملکی اشاروں پر کام کرتےتھے،انہوں نےمصطفیٰ کمال کو تجویز دی کہ وہ اپنی پارٹی کا نام ایم کیو ایم پاکستان رکھ لیں۔

انہوںنےکہاکہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کم ہونےتک گرینڈ الائنس بن سکتا،رینجرز کی کسی کے ساتھ ذاتی مخالفت نہیں،رینجرز پر الزام لگانا فوج پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔

چوہدری شجاعت کاکہنا تھاکہ خواتین کابل وہ لائے تھے،مگروہ کڑوں کےحق میں نہیں ،کیونکہ کڑے لگانے سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.