تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:47

اسلام آباد: پریڈ گرائونڈ میں مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل

جیو نیوز - اسلام آباد ......اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ میں 23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل منعقد کی گئی۔

فل ڈریس ریہرسل میں مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں، نرسز، بوائے اسکاؤٹس اور گرل گایئڈز کے دستے بھی شریک ہوئے۔

فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ ڈائریکٹرجنرل جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ سمیت اعلیٰ فوجی افسران نے کیا۔ پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج سمیت رینجرز، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے دستوں نے شرکت کی جبکہ پاک فوج کی خواتین افسران کا دستہ بھی شامل ہوا۔

فل ڈریس ریہرسل میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس میزائل سسٹم کی نمائش ہوئی، اسلحہ بردار ڈرون’برق‘ اور گائیڈڈ میزائل "براق" کے علاوہ ٹینک، توپخانہ بھی موجود تھا ۔

تینوں افواج کی ایئرڈیفنس کے ہیلےکاپٹرز اور فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ پریڈ میں پہلی بار ترکی کے ٹی 37 جہازوں نے بھی حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.