تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:40

خیبرپختونخوا کے 29منصوبے سی پیک میں شامل کرنے کی سفارش

جیو نیوز - اسلام آباد .......خیبر پختونخواہ نے 12 ارب ڈالر کے 29 منصوبے سی پیک منصوبے میں شامل کرنے کی سفارش کردی ،چین پاک اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمنٹری کمیٹی کے چیرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں بلوچستان کو بلایا جائے گا۔

چین پاک اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمنٹری کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرف سے بجلی کے منصوبوں کی لسٹ میں منڈا ڈیم کی تعمیر سمیت 3 ہزار9 سو 2 میگا واٹ کے 29 منصوبے شامل ہیں ۔

منصوبوں کو سی پیک کا حصہ بنانے کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور احسن اقبال اجلاس کرینگے، مشاہد حسین سید نے کہا کہ بلوچستان کےسی۔پیک پر کسی بھی قسم کے تحفظات دور کرنے اور تجویز کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بلوچستان کو بلایا جائے گا، کمیٹی کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔

سی پیک کے منصوبوں پر مطمئن ہیں ، تمام صوبوں کے تحفظات دور کیے جارہے ہیں، سب صوبوں کی خواہش ہے کہ انہیں سی پیک کا حصہ بنایا جائے، پورٹ قاسم کے معاملات طے کرنے کے لیے خواجہ آصف جلد سندھ جائینگے، سی پیک پر دونوں ممالک کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.