23 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:57
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہلاکتیں 34تک پہنچ گئیں
جیو نیوز - ......خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے،پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 34 جاں بحق ہوگئے ، سب سے زیادہ ہلاکتیں چترال میں ہوئیں،جہاں 9 افراد برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مکانات اور دیواریں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 27 افراد زخمی ہوئے جبکہ 112 مکانات کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث 154 مویشی بھی ہلاک ہوئے، بارشوں سے چترال، لوئردیر اور اپر دیر میں رہائشی مکانات کا زیادہ نقصان پہنچا،ایبٹ آباد، بنوں اور ٹانک اور لکی مروت میں بھی مکانات کو نقصان پہنچا۔