23 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:46
انیس ایڈوکیٹ کو وطن پرست قافلے میں خوش آمدید کہتا ہوں،مصطفیٰ کمال
جیو نیوز - کراچی .....سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر ممبر انیس ایڈوکیٹ کو وطن پرستی کے قافلے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
کمال ہائوس پر میڈیا سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے انیس ایڈوکیٹ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کی زونل انچارج اور رابطہ کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ انیس قائم خانی ،ڈاکٹر صغیر،رضا ہارون ،وسیم آفتاب اور افتخار عالم بھی موجود تھے۔