24 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:2
کراچی: سپریم کورٹ میں اغوا ءکے ملزم کی سزا معطل، ضمانت منظور
جیو نیوز - کراچی......سپریم کورٹ نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملزم کی عمر قید کی سزا معطل کرتے ہوئے پچاس ہزار کی ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے مقدمے کا از سر نو ٹرائل کیاجائے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی،عدالت نے پولیس اہلکارنوروز کی 10 سالہ بچی کےا غواء میں ملوث مجرم کی سزا معطل کر دی۔
عدالت نے ملزم کی پچاس ہزار روپے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کاحکم بھی دیا،عدالت نے کہا کہ سزا سناتے وقت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، مقدمے کا از سر نو ٹرائل کیا جائے۔
یاد رہے 2010 میں بہادر علی کو لاڑکانہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔