تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:34

پاکپتن: 14 سالہ بچی کی شادی کرانے کی کوشش ناکام

جیو نیوز - پاکپتن......پاکپتن کی تحصیل عارف والامیں پولیس نے46سالہ شخص کی14سالہ لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی،،پولیس نے دلہا،دلہن اورگواہوں کو گرفتار کرکےقانونی کارروائی شروع کردی،نکاح خواں موقع سے فرار ہو گیا۔

شادی کی تقریب عارف والاکےنواحی گاؤں 59ای بی میں جاری تھی کہ پولیس نےچھاپامار کرشادی رکوادی،پولیس نے دلہن ،دلہا مقبول،4گواہوں اور رشتے کرانے والی خاتون کو حراست میں لے کر چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاجبکہ نکاح خواں قاری بشیراحمدموقع سے فرار ہو گیا۔

دلہن کی والدہ نےبتایاکہ اس کا شوہر وفات پا چکا ہے،3بیٹیاں اور ایک کم سن بیٹاہے،وہ غریب خاتون ہے،دلہا والےہی شادی کا خرچ اٹھا رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.