24 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:7
کراچی: فیکٹری کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے سائٹ میں فیکٹری کےگودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ، سائٹ میں رنگوں فیکٹری کے زیر زمین گودام میں اچانک آگ لگ گئی تھی-
فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے 11فائر بریگیڈ کی گاڑیوں ا ور 3 واٹرباؤزر نے کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پا لیا ۔
آگ لگنے کے دوران دھویں کی شدت سے ایک ملازم کی حالت تشویشناک ہوگئی تاہم فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اب کولنگ کا عمل جاری ہے جس میں تقریباً دو دن لگ سکتے ہیں۔