تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:24

لاہور: لیسکو یونین کا مطالبات کے لئے مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں لیسکو پیغام یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، ملازمین نے دفتر کے باہر دھرنابھی دیا۔

لیسکوپیغام یونین کے کارکن شاہراہ فاطمہ جناح پر جمع ہوئے ، اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنادیاجس کی قیادت پیغام یونین کے رہنماؤں احسان چوہدری اور توقیر اسلام نے کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے،ملازمین نے عدالت کی جانب سے کٹوتی نہ کرنے کے احکامات پر فوری عمل درآ مد کا مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.