تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:56

سابق آئی جی سندھ سمیت 5 افسران نے نیب کو بیان قلم بند کرادئیے

جیو نیوز - کراچی.......نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کے معاملے پر تفتیش شروع کردی ہے، نیب کی جانب سےسابق آئی جی سمیت پانچ پولیس افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نیب کے پیش کیے گئے شواہد کا جواب نہ دے سکے ۔

سندھ پولیس میں ہونے والی ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی کرپشن پر نیب کے جانب سے پولیس کے 70 پولیس افسران کو نوٹس جاری کئے گئے تھے، نیب میں بیان قلمبند کروانے کا آغاز ہوا تو پہلے دن سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت پانچ افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے۔


دیگر افسران میں ذیشان صدیقی، اظفر مہیسر، فدا حسین شاہ، اور ڈی ایس پی سی آئی اے بھی شامل تھے، ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے فنڈز کی خرد برد سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔


سابق آئی جی سندھ نے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ رقم ضلع کے ایس ایس پیز کو جاری کرتے تھے، نیب کی جانب سے سابق آئی جی سندھ کو مزید شواہد دکھائے گئے، جس کا جواب وہ نہ دے سکے اور نیب حکام سے مہلت مانگ لی اور کہا کہ ریکارڈ دیکھ کر مزید بیان قلمبند کرواسکوں گا۔

نیب حکام کی جانب سے اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ سے بھی بھاری رقم جاری کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا، اے آئی جی فنانس نے جواب دیا کہ تمام رقم سابق آئی جی سندھ کے حکم پر جاری کی گئی، پولیس افسران کے بیان قلمبند کروانے کا سلسلہ آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.