تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:25

قا نون سازی اس وقت ہورہی ہے جب آئین شکن باہر چلا گیا، اپوزیشن

جیو نیوز - اسلام آباد......پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہےکہ قانون سازی اُس وقت ہو رہی ہے جب آئین شکن کو با عزت بری کر کے باہر بھیج دیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام دیر سے شروع ہوا جس میں ایم کیو ایم نے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی گرفتاری کے خلاف علامتی واک آئوٹ کیا، فاروق ستار شاہد پاشا کی گرفتاری پر بولنا چاہتے تھے لیکن اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج وہ وزیر اعظم کو 24 جون 2013کاوہ دن یاد دلانا چاہتے ہیں جب وزیر اعظم نےآرٹیکل 6 کی کارروائی پرپارلیمنٹ کواعتماد میں لیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ آپ بیٹھ کے بات کرنا چاہتے ہیںلیکن قانون سازی اسوقت ہو رہی ہےجب آئین شکن کوبا عزت بری کرکےباہربھیج دیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے پرویز مشرف جہاز میں بیٹھ کر باہر چلے گئے، آرٹیکل 6 کہاں گیا؟۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کا کہنا تھا کہشاہد پاشا کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے، گرفتاری کے بعداب تک انھیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،مارچ کے مہینے میں ایم کیوایم کے 40 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا وہ چیرمین سینیٹ اور ممبرز کا احترام کرتے ہیں،وہ ایسی کوئی رولنگ نہیں دینگے جس سے محاذ آرائی جنم لے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اجلاس آئین کے تحت بلایا گیا ہے، مشترکہ اجلاس میں 2 حکومتی اور 5 اپوزیشن کے بل پیش کئے جائیں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف بھی موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.