تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:41

صوابی: سرچ آپریشن میں 60 سے زائد افراد گرفتار

جیو نیوز - صوابی......صوابی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے زیدہ ،کڈی، پنچ پیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 15 سہولت کاروں سمیت 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے کیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.