تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:30

ملک میں برفباری وبارشیں ، کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

جیو نیوز - اسلام آباد......ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری سے مختلف مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے،سوات میں برفانی تودہ گرنے سے بحرین کالام روڈ تین دن سے بند ہے جبکہ چترال میں برفانی تودے میں دبے 6 طالب علموں کی تلاش اب تک جاری ہے۔

خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیںجبکہ لنیڈ سلائیڈنگ سے بھی متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچ رہاہے، سوات میں تین روز قبل مانکیال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان روڈ بند ہو گئی تھی جس کے وجہ سے سیاح اور کالام و گرد و نواح کے لوگ پھنس گئے ہیں۔

دیر اور شانگلہ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ نہیں ہٹایا جاسکا، مری میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور برفباری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں، آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف اضلاع کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔

چترال کے گائوں سوسم میں برفانی تودے میں دبے 6 طالب علموں کی تلاش کے لیے چترال اسکاؤٹس اور پولیس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا کہنا ہے کہ جلد آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں چلاس اوراستور میں بارش اور بعض مقامات پر وقفے وقفے سے ہونےوالی برف باری اورلینڈسلائنڈنگ کی وجہ سےرابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں، دیامر میں تانگیرتھپٹ کے مقام پر چھوٹی جھیل میں برفانی تودہ گرنے سے جھیل کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے جھیل سے ملحقہ چند گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.