24 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:18
حیدرآباد: گھر میں آگ لگ گئی،ایک شخص ہلاک، ایک زخمی
جیو نیوز - حیدرآباد......حیدراباد کےعلاقے پکا قلعہ میں گھر کےکمرے میں آگ لگنے سے اسی سالہ شخص ہلاک اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ پکا قلعہ کے قریب ایک گھر میں پیش آیا جہاں کمرے میں رکھے بستر پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اسی سالہ شریف بیگ جھلس کر ہلاک ہوگیا جبکہ ان کا بیٹا آصف بیگ مبینہ طور پر والد کے بچانے کے دوران جھلس کر زخمی ہوگیا۔
زخمی آصف بیگ کا کہنا تھا کہ ان کے والد سگریٹ نوشی کے عادی تھے سگریٹ جلانے کے دوران بستر میں آگ لگ گئ، فائربریگیڈ گاڑی تاخیر سے پہنچی جس کے باعث ان کے والد جھلس کر ہلاک ہوگئے ،مقتول کسٹم افسر وقار بیگ کے سسر بتائے جاتے ہیں۔