24 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:51
کارکنان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جسقم کی ہڑتال
جیو نیوز - حیدرآباد......جسقم کے کارکن مقصود قریشی اور سلمان ودھو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جسقم کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میںشٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔
پڈعیدن کے علاقے بھریا روڈ پر2 سال قبل جسقم کے کارکن مقصود قریشی اور سلمان ودھو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،مقصود قریشی کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگادی گئی تھی، دونوں کارکنان کی برسی کے موقع پر جسقم کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔
قاتلوںکی عدم گرفتاری کےخلاف پڈعیدن،نواب شاہ،ٹنڈومحمدخان،لاڑکانہ،رتوڈیرو،جیکب آباد ،کندھ کوٹ،کشمور،شکار پور،ٹھل اور گڑھی خیرو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں تمام تجارتی وکاروباری مراکز بند رہے،ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہا جبکہ اسکولوں میں حاضری بھی معمول سے کم رہی۔