تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:38

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایم کیو ایم کا علامتی واک آئوٹ

جیو نیوز - اسلام آباد......ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ مارچ میں ایم کیو ایم کے 40 کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ایم کیو ایم کا ووٹ بینک توڑنے اور کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز ہوا تو ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے معاملے پر بولنا چاہا لیکن اسپیکر نے اس وقت اجازت نہیں دی، نماز مغرب کے وقفے کے بعد اجازت ملی تو فاروق ستار نے کہا کہ صرف مارچ میں ایم کیوایم کے چالیس ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،2 کارکنوں کی لاشیں ملی ہیں، لاپتا کارکن ان کے علاوہ ہیں،فاروق ستار کے خطاب کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان نے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.