تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:27

لاہور:لفٹ سے گرکر سابق وفاقی سیکریٹری جاں بحق ہوگئے

جیو نیوز - لاہور...... سابق وفاقی سیکریٹری سعید علوی لفٹ سے گرکے جاں بحق ہوگئے ہیں، وہ ایک عمارت کی 12ویں منزل پر موجود تھے اور لفٹ سے نیچے جانا چاہتے تھے، لفٹ کا دروازہ کھلا لیکن لفٹ نہیں آئی۔

سعید علوی آگے بڑھے اور توازن قائم نہ رکھتے ہوئے 12ویں منزل سے نیچے جاگرے، انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سابق وفاقی سیکریٹری سعید علوی کی نماز جنازہ کل دن ڈیڑھ بجے کیولری گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.