تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:43

ایم کیو ایم کےبارے میں الزام نہیں حقائق ہیں، سرفراز مرچنٹ

جیو نیوز - لندن.....لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایم کیو ایم کے بارے میں الزامات نہیں حقائق ہیں، وہ قومی مفاد میں پاکستانی حکام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

لندن میں جیونیوزسے خصوصی بات چیت میں سرفراز مرچنٹ کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے پانچ دن پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار کو خط بھیجا تھا جس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن انھیں ابھی تک اس خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں پاکستانی حکام کی مدد کےلئے انھوں نے اپنے وکلا ءسے مشاورت مکمل کر لی ہے، ان کے پاس ایم کیو ایم کے بارے میں الزامات نہیں حقائق ہیں اور وہ پاکستان کے قومی مفاد میں پاکستانی حکام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.