تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:57

کراچی:فیکٹری میںصبح لگنی والی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی

جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں رنگ کی فیکٹری کے گودام میں صبح 10 بجے سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، دھویں کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

سائٹ ایریا میں پینٹ فیکٹری کے زیر زمین 800 گز کے گودام میں صبح دس بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے چند لمحوں میں شدت اختیار کرلی۔

چیف فائر آفیسر تحسین احمد کے مطابق فائربریگیڈ کے 12 فائر ٹینڈر اور1800 لیٹر فوم کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جاچکی ہےتاہم تاحال آگ کو قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق زیر زمین گودام کا ایک ہی راستہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات ہورہی ہیں،دھویں کے باعث اطراف کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی آنکھیں جلنا اور سانس لینا مشکل ہوگیاہے۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے8 گھنٹے بعد رابطہ کرکے زیر زمین گودام میں پینٹ کی موجودگی کا بتایا اور اطراف میں رکھے ہوئے سامان کو بھی ہٹانے سے منع کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.