تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:34

نوشہرہ ورکا ں میں جھلسنے والی بہو لاہورمیں دم توڑ گئی

جیو نیوز - لاہور......گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں جھلسنے والی 22 سالہ لڑکی لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گئی،ورثاء نے الزام عائد کیا ہے سسرال نے جہیز میں موٹرسائیکل نہ لانے پر اسے آگ لگادی۔

پسرور کی 22 سالہ مدیحہ کی دو ماہ پہلے شادی ہوئی نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلے عالی میں ،گھر میں پراسرار آتشزدگی سےمدیحہ جھلس گئی۔

لاہور کے جناح اسپتال میں چار دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی، ورثاء کے مطابق مدیحہ کا شوہر عامر پہلے دن سے نئی موٹرسائیکل کا تقاضا کر رہا تھا،کئی بار تشدد بھی کیا۔

مدیحہ کا والد شاہد سندھ رینجرز میں تعینات ہے ۔تھانہ تتلے عالی میں کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.