تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:47

کراچی : سائٹ ایریا میںرنگ فیکٹری میں آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

جیو نیوز - کراچی ......کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں رنگ کی فیکٹری کے گودام میں پیر کی صبح 10 بجے سے لگی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔

سائٹ ایریا میں پینٹ فیکٹری کے زیر زمین گودام میں پیر کی صبح 10 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں شدت اختیار کرلی ۔

چیف فائر افسر تحسین احمد کے مطابق فائربریگیڈ کے 12 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جاچکی ہے ۔ مگر تاحال آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا تاہم آگ کی شدت پہلے سے کم ہو گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں 2 سے3 دن لگیں گے ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق زیر زمین گودام کا ایک ہی راستہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.