تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:37

صدر اور وزیراعظم کا یوسف رضا گیلانی کو فون بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد

جیو نیوز - اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کی شب سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے انکے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی ملتان کی قومی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخابات میں کامیابی پر انھیں مبارکباد دی ہے، ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ تمام پی پی مخالف قوتیں عبدالقادر گیلانی کے مخالف امیدوار کی حمایت کررہی تھیں،تاہم اسکے باوجود وہ کامیاب نہ ہوسکیں،اور عوام نے اپنا مکمل اعتمادپیپلز پارٹی پر کیا ۔دریں اثناء گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے بھی سید یوسف رضا گیلانی کو فون پر انکے صاحبزادی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.