20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:10
لاہور میں جیو نیوز کے سینئر رپورٹر معین احمد کی رسم چہلم
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں جیو نیوز کے سینئر رپورٹر معین احمد کی رسم چہلم ادا کی گئی جس میں ان روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔جیو نیوز کے سینئر رپورٹر معین احمد جو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے تھے ان کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔رسم چہلم میں اہم شخصیات سمیت رشتہ داروں اوردوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پران کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔