20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:38
فیصل آباد:ٹیکسٹائل مل کے گودام میں آتشزدگی،کپڑا اور مشینری خاکستر
جیو نیوز - فیصل آباد . . . .فیصل آباد میں ٹیکسٹائل مل کے گودام میں آگ لگ گئی، جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کا عملہ کوشش کی باوجود آگ بجھانے میں ناکام رہا۔ ملت انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ٹیکسٹائل مل میں آگ لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر چلانے پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملہ پہنچا تو فیکٹری کے عقب میں لگی آگ بجھانے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اور انہیں کھیتوں سے گھوم کر جائے حادثہ پر پہنچنا پڑا۔ فیصل آباد شہر سمیت دیگر قریبی علاقوں سے10 آگ بجھانیوالی گاڑیاں کو طلب کرنے کے باوجود آگ کر قابو پایا نہیں جاسکا جس سے فیکٹری میں موجود کپڑا جل گیا اور مشینری تباہ ہو گئی۔