تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:54

بعض قبائلی علاقوں میں بھی آج روزہ رکھنے کا اعلان

جیو نیوز - میر علی . . . .سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد بعض قبائلی علاقوں میں بھی آج روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد مختلف قبائلی علاقوں میں مقامی علما نے آج پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں باجوڑ ایجنسی کے تمام علاقوں میں آج تراویح کا اہتمام کیا گیا۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے علان پر آج پہلا روزہ رکھا جائے گا۔شبقدر اور مہمند ایجنسی کے بعض علاقوں میں بھی آج پہلا روزہ ہوگا۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں برقمبر خیل قبائل بھی آج پہلا روزہ رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.