تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:15

پشاور ہائیکورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

جیو نیوز - پشاور … پشاور ہائی کورٹ چارنئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس کے بعد پشاورہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے نئے ایڈیشنل ججوں سے حلف لیا۔ نئے ایڈیشنل ججوں میں جسٹس اسد اللہ چمکنی، جسٹس روح الامین، جسٹس اخوند زادہ شاہ جہان اور اور خاتون جسٹس ارشاد قیصر شامل ہیں۔ نئے ججوں کے بعد پشاورہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 13 ہوگئی، جن میں پانچ مستقل اور 8 ایڈیشنل ججز ہیں۔ اسد اللہ چمکنی خیبرپختون خوا کے ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات تھے اور اسد اللہ چمکنی کے جج بننے سے خالی ہوگئی ہے۔ جسٹس ارشاد قیصر پشاور ہائی کورٹ کی دوسری خاتون جج بن گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.