20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:38
یہاں غریب ہونا 302سے بڑا جرم ہے، سپریم کورٹ
جیو نیوز - اسلام آباد… عظمی ایوب کے بھائی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دئے ہیں کہ یہاں غریب ہونا 302 سے بڑا جرم ہے،اور غریب ہوکر بولنا اس سے بھی بڑا جرم ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کرک میں اجتماعی زیادتی کی شکارعظمی ایوب کے بھائی کے قتل کیس میں ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ ملزم ابراہیم کی 8 ماہ سے گرفتاری نہ ہونے کا معاملہ، آئی جی خیبرپختونخوا کے نوٹس میں لایا جائے۔ملزموں کے وکیل راجہ عامر نے بتایاکہ عظمی کا مقتول بھائی علاقے کے ڈان کا ساتھی تھا،اس کے خلاف کئی مقدمات بھی تھے۔عظمی ایوب نے کہاکہ اس کا بھائی بڑا ملزم تھا تو کیسے رہا ہوگیا،اس کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ اپنی جان بھی دیدی گی۔ مقدمے کی مزیدسماعت 23 جولائی کو کی جائیگی۔