تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:23

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک

جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے حسین آباد اور لی مارکیٹ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،جبکہ کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے سیکٹر 51 سی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 53 سالہ محمد یعقوب کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتول کی موت سینے پر گولیاں لگنے سے ہوئی،دوسری جانب فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ مقتول کواغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے،ادھر اولڈ سٹی ایریا میں واقع لی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت گلفام کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے لاش کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.