تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:59

ملتان میں عبدالقادرگیلانی کی کامیابی پر لاہور میں جشن

جیو نیوز - لاہور…عبدالقادر گیلانی کی الیکشن میں کامیابی پر لاہور اور بھکر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔لاہورپریس کلب کے باہر پیپلزپارٹی کے جیالے اور جیالیاں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی قومی اسمبلی کی نشست پر دھواں دھار مقابلے کے بعدالیکشن جیتنے کی خوشی میں،مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ،اس موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرنے والے ملتان کے نتائج سے سبق سیکھیں ،اگلے سال مارچ میں آئندہ الیکشن بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی،ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح بھکرمیں بھی عبدالقادر گیلانی کی کامیابی کی خوشی میں پیپلزسیکرٹریٹ بھکر میں بھی کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اور بھنگڑے ڈالے اس موقع پر ضلعی صدر اعجاز علی شہانی نے کہا کہ ملتان الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی واضح جیت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں پر بھاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.