تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:30

وزیراعظم سے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کی ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد …وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ افغان لیڈرشپ سے ان کی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں اور قریبی تعلقات کے ذریعے غلط فہمیوں کو ختم کرنے پر اتفاق ہواہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی ، جس میں وزیراعظم کے دورہ افغانستان اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چودھری برادران نے ملتان میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی فتح پر وزیراعظم کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے بتایاکہ انہوں نے افغان سیاسی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.