تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:5

ارسلان افتخار کیس : ملک ریاض نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

جیو نیوز - راولپنڈی…ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا جبکہ ارسلان افتخار،ملک ریاض کے داماد سلیمان احمد اور بزنس پارٹنر احمد خلیل کو 23جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ملک ریاض نیب ہیڈکوارٹر اسلام آبادمیں پیش ہوئے اور ارسلان افتخار کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرایا۔ اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات روکنے کے لیے انہیں اور ان کے خاندان کو گرفتار کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔نیب کے ترجمان نے بتایا کہ ملک ریاض کو ایک سوال نامہ دیا گیا ہے جس پر جواب 24جولائی کو جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک ریاض نے مزید ثبوت جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ، اس پر بھی انہیں 24جولائی تک کا وقت دے دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پانچ رکنی مشترکا تحقیقاتی ٹیم ارسلان افتخار،ملک ریاض کے داماد سلیمان احمد اور بزنس پارٹنر احمد خلیل کا بیان 23جولائی کوریکارڈ کرے گی ،اس حوالے سے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق مشترکا تحقیقاتی ٹیم جلد برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرکے بھی ثبوت جمع کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.