21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:53
متعدد علاقوں میں سحری کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ
جیو نیوز - کراچی… لوڈشیڈنگ نے رمضان کے پہلے روزے کی سحری میں بھی عوام کی جان نہیں چھوڑی۔روزہ داروں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی۔مردان اور سوات سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں عین سحری کے وقت بجلی نہ ہونے سے صارفین کو سخت مشکات کا سامنا رہا۔ لاڑکانہ میں گزشتہ شام رتوڈیرو کے قریب 132کے وی ٹرانس میشن لائن کا کھمبا گرگیا تھا جس کی مرمت اب تک نہیں ہوسکی۔ صورتحال کے باعث قمبر ، شہداد کوٹ، رتوڈیرو،لاڑکانہ، نصیر آباد اور ڈوکری میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ پی آر او سیپکو اختیار میمن کے مطابق متاثرہ ٹرانس میشن لائن کی مرمت کا کام آج شروع کیا جائے گا۔ حیدرآباد اور پریٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی سحری کے وقت بجلی کی فراہمی معطل رہی۔