21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:26
شکارپور میں قبائلی تصادم، بچے سمیت5افراد ہلاک
جیو نیوز - شکار پور … شکار پور میں دو قبیلوں کے درمیان مسلح تصادم میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شکار پور میں مدیجی کے قریب پیش آیا جہاں سدایا اور ڈاہنی قبیلے میں دیرینہ دشمنی پر اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گولیوں کی زد میں آکر سدایا قبیلے کے تین افراد اور ڈاہنی قبیلے کا ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بچہ بھی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کی نفری علاقے پر پہنچ گئی ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔