تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:47

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بعض بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ راولپنڈی ، لاہور ، بہاولپور ، گوجرانوالا ، ڈی آئی خان ، سرگودھا ، قلات اور مردان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی۔دالبندین 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ تربت 44، دادو 43 ، کوئٹہ ، لاہور ، ملتان 38 ، اسلام آباد ، فیصل آباد 35 ، کراچی 34 ، گلگت 33 اور مری میں زیاہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.