تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:58

لٹن روڈ لاہور سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہو گئی

جیو نیوز - لاہور…لاہورمیں رمضان المبارک کی پہلی شب لٹن روڈ کے علاقے سے ملنے والی دونوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے ، پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں ڈاکوتھے ۔پولیس کے مطابق لٹن روڈسے ملنے والی لاشوں کی شناخت ملک اسلم اور عامر سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو ڈاکو تھے۔ عامر عرف بینگن کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے 10 جبکہ اسلم کے خلاف تھانہ ساندہ میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔ایک شاہدرہ اوردوسرا اما میہ کالونی کا رہائشی تھا ، انکی لاشوں کی پاس اسلحہ بھی پڑاہوا تھا،پولیس مختلف پہلووٴں پر تفتیش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.