تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:12

سریاب روڈ کے قریب دھماکاریلوے ٹریک کو جزوی نقصان

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے سے ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کیمطابق سریاب روڈ ڈگری کالج کی عقبی سمت میں نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کیساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.