22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:38
آدم صحابہ اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس اورخیبر ایکسپریس کا انجن فیل
جیو نیوز - صادق آباد… آدم صحابہ اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس اورخیبر ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے،نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دونوں ٹرینیں3 گھنٹے سے آدم صحابہ اسٹیشن پر کھڑی ہیں ، انجن خراب ہونے سے اپ اور ڈاوٴن ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے ،اس صورتحال پر مسافر پریشان ہیں اور انہوں نے احتجاجا مال ٹرین کو روک لیا ہے۔ریلوے حکام کے کہنا ہے کہ نئے انجن کے بندوبست ہونے پر ہی ٹرین کو روانہ کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطا بق خیبر میل پہلے ہی سے 30گھنٹے لیٹ ہے،یاد رہے کہ ریلوے حکام پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ صرف چھ فیصد ٹرینیں بہتر حالت میں ہیں جس سے ریلوے کی صورتحال کا اندازہ ہوسکتا ہے۔