تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:45

لاہور: گراں فروشی کے الزام میں594دُکانداروں پر جرمانے

جیو نیوز - لاہور…لاہورکی ضلعی حکومت نے رمضان اور اتوار بازاروں میں ناقص کارکردگی پر3افسرمعطل کر دیئے ،زائدقیمتوں پر اشیاء بیچنے کے الزام میں 594دکان داروں کو جرمانہ کیا،جبکہ 16کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کرا دیا۔ڈی سی اولاہورنورالامین مینگل نے مختلف علاقوں میں قائم اتوار اور رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے کریم پارک رمضان بازار میں ناقص کارکردگی پرانچارج اے ٹی او اعجاز،ٹاوٴن شپ میں ناقص گوشت کی فراہمی پرویٹرنری انسپکٹرناصرشاہ،اور اتوار بازار میں ناقص انتظامات پر مارکیٹ کمیٹی کاہنہ کے سب انسپکٹر ارشاد چیمہ کو معطل کر دیا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے3ہزار372دکانوں پر چھاپے مارے،زائد قیمتوں پر اشیاء بیچنے والے594دُکان داروں کوجرمانے کئے،جبکہ 16دکان داروں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کرا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.