22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:2
سستے آٹے کیلئے ڈھائی ارب روپے کی سبسیڈی دی ، قائم علیشاہ
جیو نیوز - سکھر…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو سستا آٹا فراہم کر نے کے لیے حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ رمضان المبارک میں کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔عوام کی سہولت کے لیے حکومت رمضان میں ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر25سے40 فیصد کم قیمت پر اشیائے خورد نوش اور اشیاء ضرورت فروخت کی جارہی ہیں ، انہوں نے کراچی کی صورتحال پر کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کم ہو ئی ہے اور دو گروپوں میں اگر تصادم ہوا ہے تو اِس کو ٹارگٹ کلنگ نہیں کہہ سکتے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر گروپ آپس میں لڑیں گے تو اس کو ٹارگٹ کلنگ تو نہیں کہیں گے اور ان کوپکڑا گیا ہے ،پہلی مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ پولیس نے آن اسپاٹ انہیں پکڑا ۔ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ نوازشریف سندھ میں سیاسی یتیموں سے اتحاد کررہے ہیں۔