تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:23

ملک میں فوری طور پر عام انتخابات ہونے چاہئیں، لیاقت بلوچ

جیو نیوز - لاہور … جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر عام انتخابات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات لاہور کی یونین کونسل 115 کے کارکنوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری سیٹ اپ اتفاق رائے سے بنانا چاہئے جس کیلئے پارلیمنٹ سے باہر سیاسی جاعتوں سے بھی مشاورت کرنی چاہئے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی، بلوچستان اور فاٹا کے حالات نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی مہنگا سودا ہے امریکا اس کی آڑ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.