تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:50

آبی وسائل پربھارت کے نا جائز ڈیم ،چیف جسٹس از خود نوٹس لیں

جیو نیوز - لاہور…جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے لئے دریائے سندھ اور چناب پر بھارتی حکومت نے متعدد ناجائز ڈیم تعمیر کرلئے ہیں جن کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اس اہم قومی مسئلے پر ازخود نوٹس لیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ تمام متنازع آبی ذخائر جو بھارتی حکومت نے آج تک تعمیر کیئے ہیں ان پر ایک عدالتی کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے اور بعداز تحقیق آبی ماہرین کے ساتھ مل کر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے اسی میں پاکستان اور زراعت کی بقا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.