تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:23

بولان میڈیکل کمپلیکس کے سینئر ڈاکٹردین محمد مستونگ سے لاپتہ

جیو نیوز - کوئٹہ…بولان میڈیکل کمپلیکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر دین محمد مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ، بلوچ ڈاکٹر فورم نے کل کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ شاہ عرفان نے جیو نیوز کو بتایا مستونگ کے رہائشی ڈاکٹر دین محمد ویک اینڈ مستونگ میں گزرنے کے بعد اپنی گاڑی میں مستونگ سے کوئٹہ آرہے تھے کہ مستونگ کے علاقے گنجی ڈوری کے مقام سے لاپتہ ہوگئے ،جبکہ ان کی گاڑی لک پاس کے پاس کھڑی پائی گئی۔جس سے ان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ڈی سی مستونگ نے بتایا کہ لیویز نے ان کے بھائی محمد قاسم کی رپورٹ پر ڈاکٹر دین محمد کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ لیویز حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکٹر دین محمد کی بازیابی کیلئے چھاپے شروع کردئیے ہیں۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ،بلوچ ڈاکٹر فورم اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر جہاں زیب جمال دینی نے ڈاکٹر دین محمد کے اغوا کی مذمت کی ہے۔بلوچ ڈاکٹر فورم نے ڈاکٹر دین محمد کے اغوا کے خلاف کل کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا،جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر دین محمد کے اغوا کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پیر کو کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.