تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:35

راولپنڈی سے ا ٓنیوالی جعفر ایکسپریس 35گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی

جیو نیوز - کوئٹہ… چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ، شاید یہ شعر شاعر راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کیلئے ہی کہا ہوگا جو 35گھنٹوں کی ریکارڈ تاخیر سے کوئٹہ پہنچی۔کوئٹہ کے لئے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکا گھنٹوں نہیں بلکہ دنوں پرمحیط ہونا معمول بنتا جارہا ہے،تین روز قبل راولپنڈی سے روانہ ہونے والی جعفرایکسپریس کا سفر بھی ایسا ہی رہا،جعفر ایکسپریس کو ہفتہ کی سہ پہر تین بجے کوئٹہ پہنچنا تھا ۔دوسری جانب جعفرایکسپریس کی آمد میں تاخیر کے باعث کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی اٹھارہ گھنٹے تاخیر کاشکار ہوگئی جبکہ اس ٹرین پر سفر کرنیوالے مسافر رل گئے ،ذرائع کے مطابق ٹرین کی آمد میں تاخیر کی وجہ لاہور سے اب تک سات بار انجن فیل ہونا بتائی گئی ہے لیکن اس صورتحال کے باعث روزے دار مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، یہ پریشانی ٹرینوں میں پانی اور ریلوے اسٹیشنوں پر ناکافی سہولیات کے نتیجے میں مزید بڑھ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.