تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:9

کراچی،پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی اور آپریشن کر کے ایک درجن کے قریب ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں پولیس کی بھاری نفری نے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا اور 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں بر آمد کر لی۔ ماریپور کے علاقے پانچ سو کواٹر کاکا ولیج میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا ہے ملزمان کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.