23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:38
لوڈشیڈنگ سے پنجاب کی صنعتیں تباہ ہو گئیں، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پنجاب کیساتھ سراسر زیادتی ہو رہی ہے، صنعتیں ،زراعت اور دیگر شعبے تباہ ہوکررہ گئے ہیں،علی بابا اور40چوروں نے قائد اوراقبال کے پاکستان کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورکے علاقے گرین ٹاوٴن میں ٹینٹ آفس لگایا، جہاں ٹاوٴن شپ کے لوگوں کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ ملک کو تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے،،سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دشواری کا سامنا رہتا ہے،شہباز شریف کا کہناتھاکہ انہوں نے بے ضمیرحکمرانوں کے ضمیرکو جھنجھوڑنے کیلئے ٹینٹ آفس قائم کیاہے،وہ گرمی سے نہیں گھبراتے،اورعوام کیلئے جتنی بھی سختیاں برداشت کرنا پڑیں،کریں گے،انہوں نے کہاکہ ایرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کرعوام کی مشکلات کااحساس نہیں کیا جا سکتا۔