23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12
کراچی، چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکا
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکا ہو ا ہے جس سے موٹرسائیکلوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق کلفٹن میں چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکا ہوا جس سے تین موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دھماکے کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔