تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:18

پشاور ہائیکورٹ،افغان جوڑے کو رہائش،محفوظ جگہ فراہم کرنیکا حکم

جیو نیوز - پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرکے پاکستان میں پناہ لینے والے افغان جوڑے کو رہائش کے لئے محفوظ جگہ، خوراک، کپڑے اور دیگر ضروری سامان فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرکے ایبٹ آباد میں پناہ لینے والے جوڑے سے متعلق از خود کیس کی سماعت کی۔افغان جوڑا ہیواد اور مریم بھی عدالت میں موجود تھے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ 20، 25 روز قبل پناہ لینے کیلئے پاکستان آئے تھے۔ مخالف فریق عبدالرحمان کے بھائی اسحاق نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مریم اس کی بھابی ہے۔ اس کی 6 سال قبل عبدالرحمان سے شادی ہوئی تھی جس سے اس کی دو بچیاں حسنہ اور ثناء بھی ہیں تاہم مریم کا بیان تھا کہ وہ اس کی نہیں بلکہ اس کی بہن کی بیٹیاں ہیں۔چیف جسٹس دوست محمد خان نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان جوڑے کو 16 جولائی کو پکڑا گیا اور ایف آئی آر 19 جولائی کو کیوں درج کی گئی۔اس سے پولیس کی کوتاہی ثابت ہوتی ہے۔پشاورہائی کورٹ نے ایس پی کینٹ ایبٹ آباد اور دارالامان کے انچارج کو طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.